ابنا: رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 89 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں میں کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گرد اور لیاری گینگ وار کے رکن شامل ہیں جبکہ ایسٹ پولیس نے چونتیس، ویسٹ پولیس نے اکیس اور ساؤتھ پولیس نے بیس ملزم گرفتار کئے ہیں۔ ان میں سات اشتہاری بھی شامل ہیں تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے ملزمان کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 79 چھاپوں اور 4 پولیس مقابلوں کے دوران 89 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان میں 24 مفرور ملزمان بھی شامل ہیں، پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ علاوہ ازیں پاکستان رینجرز سندھ نے گلشن اقبال کے علاقے قائداعظم کالونی میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے 5مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لیے گئے ملزمان کو نامعلوم مقام پرمنتقل کرکے پوچھ گچھ شرو ع کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ حراست میں لیے گئے ملزمان کاتعلق کالعدم مذہبی تنظیم سے ہے.
.......
/169